تازہ ترین
outline

یہ وہ نیا پاکستان تو نہیں جس کی ہمیں توقع تھی ،جمائماکا عمران خان سے شکوہ

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے آسیہ بی بی کے معاملے پر حکومتی سمجھوتے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شکوہ کیا ہے کہ یہ وہ نیا پاکستان تو نہیں جس کی ہمیں توقع تھی

جمائما گولڈ سمتھ نے برطانوی اخبار “گارڈین “ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر لکھا ہے کہ یہ وہ نیا پاکستان تو نہیں جس کی ہمیں توقع تھی-انہوں نے عمران خان کانام لیئے بغیر کہا کہ عدلیہ کا دفاع کرنے کے لیئے کی گئی ایک بہادرانہ تقریر کے تین دن بعد ہی حکومت نے اس انتہا پسندانہ مطالبے پر گھٹنے ٹیک دیئے کہ آسیہ کو بیرون ملک جانے سے روک دیا جائے-انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کے الزام سے بری ہونے کے پابندی آسیہ پر یہ پابندی لگانا دراصل اس کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کرنا ہے

کچھ دیر بعد جمائما نے خود ہی اپنی اس ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ انہیں اب بھی یہ توقع ہے کہ شاید ایسا کوئی منصوبہ زیر غور ہوگا جس کے بارے میں ابھی تک ہمیں کچھ نہیں پتہ

اس ٹویٹ کے بعد پاکستان سے تبصروں اور تنقید کی بھرمار ہو گئی – ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ،میڈم صبر سے کام لیں ،اپنے سابقہ شوہر ہر یقین کریں اور اتنی جلدی کسی نتیجے پر نہ پہنچیں

معروف مصنفہ عائشہ صدیقہ نے اس ٹویٹ کے جواب میں لکھا “کیا آپ کو اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ آپ کا سابقہ شوہر یوٹرن کا ماسٹر ہے اور اس نے 2017 میں تحریک لبیک کے دھرنے کی حمایت کی تھی “

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*