تازہ ترین
outline

پی ٹی وی کی وزیراعظم پر جگت بازی،وزیر اطلاعات نے انکوائری کا حکم دیدیا

پی ٹی وی کی وزیراعظم پر جگت بازی،وزیر اطلاعات نے انکوائری کا حکم دیدیا وزیراعظم ان دنوں چین کے سرکاری دورے پر ہیں اور سیاسی مخالفین ان غیر ملکی دوروں میں بھیک مانگنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں مگر اتوار کے دن ایک موقع پر یوں محسوس ہوا کہ ان کی بھد اڑانے والوں میں پی ٹی وی بھی شامل ہے

بات کچھ یوں ہے کہ وزیراعظم عمران خان چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سینٹرل پارٹی اسکول کی تقریب سے مخاطب تھے اور ان کی تقریر سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کی جا رہی تھی ،جب کوئی تقریب براہ راست دکھائی جاتی ہے تو اسکرین کے ایک کونے میں شہر کا نام لکھا جاتا ہے مگر پی ٹی وی کے عملے نے“بیجنگ “ لکھنے کے بجائے “بیگنگ “ لکھ دیا جس پر شور مچ گیا

سوشل میڈیا پر نشاندہی ہونے کے بعد بھانت بھانت کے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا کسی نے کہا لگتا ہے پی ٹی وی واقعی غیر جانبدار اور آزاد ہو گیا ہے ایک اور شخص نے ٹویٹ کی کہ اس میں غلط کیا ہے پی ٹی وی والوں نے ٹھیک ہی تو لکھا ہے –

بہر حال وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر انکوائری کا حکم دیدیا ہے تاکہ معلوم ہو سکے یہ کسی کی غلطی تھی یا پھر شرارت –

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*