تازہ ترین
outline

بالاکوٹ حملہ،لاشیں گننا ہماراکام نہیں،کتنی ہلاکتیں ہوئیں ،حکومت بتائے گی،بھارت کے نئے ایئر چیف کا بیان

بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ بھی بالاکوٹ حملے پر بھارتی دعوئوں کا تسلی بخش جواب نہیں دے سے اور انہیں یہ کہہ کر جان چھڑانا پڑی کہ لاشیں گننا ہمارا کام نہیں ،ہم نے ہدف کو نشانہ بنایا ،کتنے لوگ مرے یہ حکومت بتائے گی

بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ بی ایس دھنوا نے پہلی پریس کانفرنس کی تو صحافیوں نے بالاکوٹ حملے میں ہلاکتوں سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ کردی مگر وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے

بھارتی ایئر چیف بریندر سنگھ دھنوا محض یہ کہ سکے کہ بھارتی جہازوں نے ہدف کو نشانہ بنایا مگر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد گننا ان کا کام نہیں

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے مستقبل سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بھارتی ایئر چیف نے کہا کہ ابھی نندن دوبارہ طیارہ اڑا سکتے ہیں یا نہیں اس کا دار و مدار ان کی میڈیکل فٹنس پر ہے۔

واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے چیف امیت شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بالا کوٹ حملے میں 250 سے زیادہ شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں مگر بھارتی فضائیہ اس دعوے کی تصدیق کرنے یا پھر شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے

بھارتی ایئر چیف بی ایس دھنوا نے کہا کہ یہ قیاس آرائیاں درست نہیں کہ انڈین طیارے اپنے ممکنہ ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے۔انہوں نے کہا کہ ’اگر ہم نے جنگل میں بم گرائے تو وہ (پاکستان) اس کا جواب کیوں دیتے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*