تازہ ترین
outline

میں حقدار نہیں ،نوبیل انعام اسے جو دیا جائے جو مسئلہ کشمیر حل کرے،عمران خان

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وہ خود کو نوبیل انعام کے حقدار نہیں سمجھتے ،نوبیل انعام اسے دیا جائے جو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے

قبل ازیں بھارتی پائلٹ ابھینندن کو رہا کرنے اور مودی کو مذاکرات کی پیشکش کرکے جنگ کے خطرات کم کرنے پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی کہ وزیراعظم عمران خان کو نوبیل ایوارڈ دیا جائے اور اس حوالے سے دستخطی مہم بھی شروع کی گئی

اس کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے ہفتے کے روز قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرار داد جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے کشیدگی کم کرنے کے لیے دانش مندانہ کردار ادا کیا اور انہوں نے مہارت کے ساتھ اس صورتحال کو امن کی جانب موڑ دیا، امن کے لیے خدمات پر وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دیا جائے

مگر اب وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ ‘میں نوبل انعام کا حقدار نہیں، نوبل پرائز کا وہ حق دار ہوگا جو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے گا’۔

وزیراعظم نے کہا کہ برصغیر میں انسانی ترقی اور امن کو راستہ د ینے والا نوبل پرائز کا صحیح اہل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*