تازہ ترین
outline

فضائی جھڑپ میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا،بھارتی فضائیہ کی کارکردگی پر سوالات اُٹھنے لگے۔امریکی اخبار

امریکی کے سب سے بڑے اخبار نے اپنی انویسٹی گیٹو اسٹوری میں کہا ہے کہ بالاکوٹ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان جو جھڑپ ہوئی اس میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا اور اس کے بعد بھارتی فضائیہ کی استعداد اور کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچاس سال بعد ہونے والی یہ فضائی جھڑپ“ڈاگ فائٹ“ بھارت کی عسکری صلاحیت اور بھارتی فوج کی کارکردگی کا امتحان تھا جس میں بھارت کو اپنے سے نصف حجم کی حامل ایسی ایئر فورس نے شکست دیدی جس کا بجٹ بھارتی فضائیہ کے مقابلے میں چارگنا کم ہے

تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر جنگ چھڑ جاتی ہے تو بھارت اپنے فوجیوں کو صرف 10 دن کا اسلحہ فراہم کرسکتا ہے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کا 68 فیصد جنگی ساز و سامان اتنا قدیم ہے کہ اُسے باضابطہ طور پر ناقابل استعمال سمجھا جاتا ہے۔ اسی بنا پر امریکی اخبار نے بھارتی فوج پر “وینٹیج آرمی (Vintage Army)“کی پھبتی کسی ہے

واضح رہے کہ بالاکوٹ میں بھارتی جنگی جہازوں کی آمد کے بعد اگلے روز ہونے والی فضائی جھڑپ میں پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے دو جہاز مارگرانے کا اعلان کیا تھا اور بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرلیا گیا جسے بعد ازاں پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*