outline
three khans

عید سلمان کی ،دیوالی شاہ رُخ خان اور کرسمس عامر خان کی

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈپر “خان برادرز“ یعنی سلمان خان ،شاہ رخ خان اور عامر خان کا راج ہے اور ان کی بادشاہت کی دہشت کا یہ عالم ہے کہ کوئی بھی پروڈیوسر ان کے متعین کیئے گئے شیڈول کے دوران فلم ریلیز کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا-سلمان خان نے بالی وڈ میں وہ مقام حاصل کر لیا ہے کہ وہ اپنی شرائط پر کام کرتے ہیں اور فلم کی ریلیز بھی انہی کی مرضی کے مطابق کی جاتی ہے۔
ہر کوئی یہ جانتا ہے کہ سلمان کی بڑی فلم ہمیشہ عید پر ریلیز ہوتی ہے اور ‘عید صرف سلمان کی ہے‘۔ یہاں تک کہ شاہ رخ نے بھی ’رئیس‘ کی ریلیز عید پر کرنے سے گریز کیا تھا۔
اب فلمساز کرن جوہر اپنی فلم ‘بدری ناتھ کی دلہنیا’ ہولی کے موقعے پر ریلیز کر رہے ہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ فلم عید کے موقعے پر ریلیز کیوں نہیں کی جا رہی؟ تو کرن کا جواب تھا کہ عید سلمان کی ہے اور وہ باکس آفس پر ان سے ٹکر نہیں لیں گے۔
کرن کا کہنا ہے کہ وہ اسی وقت اپنی فلم عید پر ریلیز کریں گے جب ان کی فلم میں سلمان خان ہوں گے۔
عید اگر سلمان کی ہے تو دیوالی شاہ رخ کی اور کرسمس عامر خان کی۔ عامر کی فلم ‘دنگل’ حالانکہ ریلیز تو کرسمس پر ہوئی تھی لیکن مال آج تک بٹور رہی ہے اور اب تک 385 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر چکی ہے۔
عامر اسی ہفتے اس فلم کی کامیابی کی خوشی میں پارٹی دے رہے ہیں۔ ویسے عامر کو چاہیے ابھی اور انتظار کریں کیونکہ پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی ختم ہونے کے بعد رتک کی فلم ‘قابل’ ریلیز کر دی گئی ہے، اب انڈیا کی کئی بڑی فلمیں پاکستان میں ریلیز ہونے والی ہیں اور ‘دنگل’ بھی ان میں سے ایک ہو گی۔ ‘دنگل’ کی ٹیم کو چاہیے کہ نوٹوں کی گنتی کا کام ابھی جاری رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*