outline

امریکہ نے بی ایل اے سمیت چار مسلح تنطیموں کو عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا

امریکہ میں بلوچستان میں سرگرم مسلح تنظیم کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سمیت چار تنظیموں کو عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے بی ایل اے کے علاوہ العدم جنداللہ، جیش العدل اور فدائین اسلام کوعالمی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے

امریکی قوانین کے مطابق عالمی دہشتگرد قرار دیئے جانے کے بعد نہ صرف ان تنظیموں کے اثاثے منجمد کر دیئے جائیں گے بلکہ امریکی شہریوں پر ان تنظیموں سے کسی قسم کے لین دین پر بھی پابندی ہوگی

عالمی میڈیا کے مطابق بی ایل اے کی جانب سے مسلح حملوں اور پرتشدد کارروائیوں کے بعد یہ قدم اُٹھایا گیا ہے بی ایل اےکی جانب سے گزشتہ سال پاکستان میں کئی دہشت گرد حملے کیے گئے، بی ایل اے نے اگست 2018 میں بلوچستان میں چینی انجینئرز کو نشانہ بنایا، نومبر 2018 میں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ کیا اور بی ایل اے نے مئی 2019 میں گوادر میں ایک ہوٹل پر حملہ کیا۔

پاکستان اور برطانیہ پہلے ہی بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں اور حکومت پاکستان طویل عرصے سے امریکا سے بھی بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کر رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*