تازہ ترین
outline

کیا جیش محمد کے سربراہ مسعوداظہر زندہ ہیں؟

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر انتقال کر گئے ہیں اور یہ افواہ پھیلانے میں بھارت کے تمام بڑے اخبارات اور ٹی وی چینلز پیش پیش ہیں تاہم بہاولپور میں ان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے

بھارتی میڈیا نے خواہش کو خبر بناتے ہوئے جو کہانی گھڑی ہے اس کا اسکرپٹ کچھ یوں ہے کہ بالاکوٹ پر بھارتی حملے کے دوران مولانا مسعود اظہر زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال داخل کروایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مر گئے

بھارتی میڈیا کی ان افواہوں کے بعد سماجی رابطوں پر بھی “مسعود اظہر ڈیڈ“ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث و تمحیص کا سلسلہ جاری ہے

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے اس بھارتی حملے میں تین سو ہلاکتوں کا دعویٰ بھی کیا تھا جو جھوٹ ثابت ہوا-

قبل ازیں مولانا مسعود اظہر سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق مولانا مسعود اظہر شدید علیل ہیں اور چلنے پھرنے سے قاصر ہیں

شاہ محمود قریشی نے ٹی وی انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ مسعود اظہر اس قدر علیل ہیں کہ اپنے گھر سے باہر نہیں نکل سکتے

شاہ محمود قریشی کے اس انٹرویو کے بعد بھی بھارتی میڈیا نے خوب پراپیگنڈا کیا اور یہ دعویٰ کیا کہ مسعود اظہر گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں اور سرکاری اسپتال میں ان کا ڈائیلاسز ہو رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*