تازہ ترین
outline

یوٹیوب نے مولانا طارق جمیل کو “گولڈن پلے بٹن“ دیدیا-اس کا کیا مطلب ہے؟

ویڈیوز شیئرنگ سے متعلق دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ “یوٹیوب“ نے معروف پاکستانی اسکالر مولانا طارق جمیل کو “گولڈن پلے بٹن “ دیدیا ہے

مولانا طارق جمیل نے اس بات کا اعلان بذات خود اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر کیا ہے اور جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مولانا طارق جمیل خود یوٹیوب کی جانب سے بھیجے گئے لفافے کو کھول کو “گولڈن پلے بٹن“ کی نمائش کر رہے ہیں

واضح رہے کہ یوٹیوب کی جانب سے “گولڈن پلے بٹن “ ان معروف شخصیات کو دیا جاتا ہے جن کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبر دس لاکھ یا اس سے زیادہ ہوں -مولانا طارق جمیل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اس وقت 13لاکھ 19ہزار سے زائد سبسکرائبر ہیں جس کا مطلب ہے کہ مولانا طارق جمیل صرف یو ٹیوب کے ذریعے ماہانہ کروڑوں روپے کما رہے ہیں

طارق جمیل آفیشل کو ملنے والے اس اعزازی پلے بٹن کو خود مولانا طارق جمیل نے کھولا اور ساتھ ہی اس کی ویڈیو بھی شیئرکی اور اپنے تمام چاہنے والوں کو سلام پیش کیا۔

انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہاکہ میں اس چینل پر اپنے چاہنے والوں سے وقتاً فوقتاً بات کرتا رہوں گا اور مختلف بیانات کی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*