تازہ ترین
outline

سعودی عرب کی ایران پر حملے کی دھمکی

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ اور اسرائیل کی نیابت میں ایران پر آئندہ 10 سے 15 سال کے دوران فوجی حملے کر سکتا ہے۔

ایک خبررساں کی رپورٹ کے مطابق امریکی جریدے وال اسٹریٹ جنرل کے ساتھ گفتگو میں محمد بن سلمان نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں مؤثر ثابت نہ ہوئیں تو سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کی نیابت میں آئندہ 10 سے 15 سال کی مدت میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرےگا۔

اس سے قبل محمد بن سلمان نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران نے ایٹم بنایا تو سعودی عرب بھی فوری طور پر ایٹم بم بنا لےگا۔

تجزیہ نگارون کے مطابق سعودی عرب اپنی پوری طاقت اور قدرت اسرائیل کے بجائے ایران کے خلاف استعمال کرکے امریکہ اور اسرائیل کی عملی مدد کررہا ہے۔

اسلامی ماہرین کے مطابق سعودی عرب حقیقی اسلام کے فروغ کے بجائے امریکی اور یزیدی اسلام کو فروغ دے رہا ہے اور اس میں اسے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے اس کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*