outline
ayesha gulalai with ik

“عمران خان بدکردارشخص ہیں“ ناز بلوچ کے بعد عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑ دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ناز بلوچ کے بعد تحریک اںصاف کی ایک اور خاتون رہنما ایم این اے عائشہ گلالئی نے عمران خان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنے کے بعد پارٹی کو خیر آباد کہ دیا ہے-
عائشہ گلالئی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ تحریک کا انصاف کے کارکن پارٹی میں کرپشن اور خواتین کی عزت کے حوالے سے احتجاج کرتے رہے ہیں لیکن تحریک انصاف کا ماحول ویسا نہیں ہے جیسا دنیا کو دکھایا جاتا ہے۔

عائشہ گلالئی کے مطابق وہ کافی عرصے سے یہ چیزیں برداشت کر رہی تھیں، تحریک انصاف دو نمبر پٹھان اپنے آپ کو پٹھان کہتے ہیں، میں خواتین کی کوئی عزت نہیں ہے اس لیے وہ اس جماعت کو چھوڑ رہی ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف میں پارٹی چیئرمین کی وجہ سے ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں ہے۔

عائشہ گلالئی نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ اگر ایسا شخص ملک کا وزیراعظم بنے گا تو اس کا خدا ہی حافظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن میں نہیں جا رہیں مگر نواز شریف اپنی جماعت میں خواتین کی عزت کو سمجھتے ہیں۔

عائشہ گلالئی نے گزشتہ روز عمران خان نے طویل ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ لوگوں کے ساتھ کرپشن کے مسائل لے کر عمران خان کے پاس گئی تھیں مگر انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*