تازہ ترین
outline
polution

ہر سال ساٹھ لاکھ افراد فضائی آلودگی سے مرجاتے ہیں

لاہور(نیوز ڈیسک) عالمی ادارہٴ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق، دنیا کی 90 فی صد سے بھی زیادہ آبادی کو فضائی آلودگی درپیش ہے، جس کے نتیجے میں تندرستی کے کئی ایک مسائل جنم لیتے ہیں۔
عالمی ادارہٴ صحت کے ایک اندازے کے مطابق، 92 فی صد سے زیادہ افراد کو آلودہ ہوا میسر ہے، اور غیر معیاری ہوا ہر سال 60 لاکھ سے زائد افراد کی فوتگی کا سبب بنتی ہے۔
اِن میں سے تقریباً تمام اموات، یعنی 90 فی صد، نچلے اور متوسط طبقے پر مشتمل آبادی والے ملکوں میں واقع ہوتے ہیں۔
یہ اعداد و شمار دنیا کے تقریباً 3000 مقامات سے حاصل کیے گئے، جن میں ہوا میں موجود مہین اور خطرناک ذرات کی پیمائش کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*