outline
cap safdar

کیپٹن (ر)محمد صفدر نے مریم نواز کا دل جیت لیا

اسلام آباد(آؤٹ لائن ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر کسی سے پیچھے نہیں رہے انہوں نے اپنی بیوی مریم نواز کو ایسا خطاب ڈالا کہ وہ خوشی سے جھوم اٹھی ہوں گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں عورت کا بڑا مقام ہے، عوام سے درخواست ہے عمران خان کی شادی پر تبصرہ نہ کریں،احتساب عدالت کے باہرصحافی کے سوال’’آپ کااپنے بارے میں کیا خیال ہے‘‘کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ میری بیوی میرے لئے جنت کی حور ہے،ماں باپ کی دعائیں ہیں اور اپنی شادی سے خوش ہوں،ان کا کہناتھا کہ مزیدکسی شادی کیلئے آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی۔

صحافی نے سوال ’’شہبازشریف بھی شادیاں کرکے چھوڑ دیتے ہیں انہیں کیا کہیں گے‘‘کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ شہبازشریف سیاسی مقصداور خواب کی تعبیر کیلئے شادیاں نہیں کرتے،وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی 4 شادیوں کی اجازت ہے،انکل کو مشورہ دیتا ہوں 4 شادیاں پوری کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*