outline
football

چیمپئینز لیگ راؤنڈ 16 فرسٹ لگ مقابلے میں شاختار نے روما کو شکست دے دی

مانچسٹر(آؤٹ لائن سپورٹس ڈیسک)چیمپئینز لیگ راؤنڈ 16 فرسٹ لگ مقابلے میں شاختار نے فٹبال کلب روما کو شکست دے دی،مانچسٹر یونائیٹد اور سی ویلیا کا مقابلہ برابر رہا۔

تفصیلات کے مطابق شاختار فٹبال کلب کے ہوم سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپئینز لیگ میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندارآغاز کیا گیا اور مخالفین نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ پہلے ہاف کے آخری لمحات میں روما نے گول کر کے برتری حاصل کرلی۔

دوسرے ہاف میں ہوم فینز نے اپنی ٹیم کا بھر پور ساتھ دیا اور 52 ویں منٹ میں شاختار کے کھلاڑی فاکنڈو فریرہ نے گول کر کے میچ برابر کردیا جس کے بعد 71 منٹ شاختار کی جانب سے فریڈ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔چیمپئیز لیگ کے ایک اور میچ میں سپین کے فٹبال کلب سی ویلیا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے گول پر ایک کے بعدایک حملہ کیا مگرمخالف ٹیم کے گول کیپر ڈیوڈ ڈاہیہ کی جارحانہ گول کیپئنگ کی بدولت کامیابی حاصل نا ک سکے اور میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔

چیمپئنز لیگ راؤنڈ 16 کے دوسرے لیگ کے مقابلے اگلے ماہ شروع ہوں گیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*