تازہ ترین
outline
cm-in-hospital

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں زائد المعیاد اور ناکارہ مشینری کے باعث اموات میں اضافہ

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں 25 سے 35 برس قبل خریدی گئی نصف سے زائد مشینری زائد المعیاد اور ناکارہ ہو چکی ہے-لاہور سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں صرف 4 ایم آر آئی مشینیں ہیں اور پنجاب بھر میں ان کی تعداد 9 ہے-یہ میشنیں بھی آئے روز خراب رہتی ہیں جس کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے-
محکمہ صحت کے ماہرین کے مطابق بعض طبی آلات اور مشینیں جن کی طبعی عمر پانچ سال سے زائد نہیں ہوتی،مگر پنجاب میں 1980 سے خریدی گئی مشینیں ابھی تک کام کر رہی ہیں جس جے باعث ڈاکٹرز ان مشینوں سے ہونے والے ٹیسٹوں کی رپورٹس پر بھروسہ نہیں کرتے اور مریضوں کو نجی لیبارٹریز سے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیتے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*