تازہ ترین
outline

پاکستان میں ایسی زبان جسے صرف تین لوگ بولتے ہیں

سوات (ویب ڈیسک) کیا آپ ایک ایسی زبان کے چند فقرے سیکھنا چاہیں گے جسے دنیا میں صرف تین لوگ بولتے ہیں؟۔ یہ زبان جو سوات کی ایک برف سے ڈھکی دشوار گزار وادی بشی گرام میں بولی جاتی ہے۔ بشی گرام کے گاؤں مغل مار میں بولی جانے والی اس زبان کا نام بدیشی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ زبانوں کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے ایتھنولاگ کے مطابق یہ زبان معدوم ہو چکی ہے اور اس کا کوئی بولنے والا باقی نہیں بچا۔ لیکن مغل مار میں ہمیں سید گل، رحیم گل اور علی شیر ملے جو بدیشی بولنے والی نسل کے آخری نمائندے ہیں۔

سید گل نے بی بی سی کو بتایا اب یہ زبان بولنے والے نہیں رہے، پہلے نو دس گھر تھے جن میں بدیشی زبان بولی جاتی تھی۔ زبان اس لئے ختم ہوئی کہ باہر سے رشتے کرنے لگے ان کے بچے ہوئے جس سے ہماری زبان ختم ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*