تازہ ترین
outline
pmln

میں بھی نواز ہوں‘‘پارٹی کارکن نواز شریف کو دیکھتے ہی پنجاب ہاؤس امڈ آئے

اسلام آباد(آئوٹ لائن ڈیسک )سپریم کورٹ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف فیصلوں کے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جہاں بھی پہنچتے ہیں کارکن ارد گرد امڈ آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج جب احتساب عدالت میں پیشی کے بعد پنجاب ہاؤس پہنچے تو عجیب ہی ماحول تھا۔مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد سابق وزیراعظم نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب ہاؤس کے باہر جمع ہو گئی اور نوازشریف کے حق میں شدید نعرہ بازی کی جس پر نوازشریف اجلاس کی صدارت چھوڑ کر پنجاب ہاؤس کی چھت پر آگئے اور ان سے خطاب بھی کیا۔

کارکن ’’میں بھی نواز ہوں،میں بھی نواز ہوں‘‘کے نعرے بلندکررہے تھے،نوازشریف بھی جواب دینے میں پیچھے نہیں رہے اور کارکنوں کے نعروں کے جواب کے ساتھ ساتھ عدلیہ کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا،مریم نواز نے ویڈیو ٹوئٹر اپ لوڈ کردی جسے خوب پسند کیا گیا

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پارٹی صدارت کیلئے نااہل قرار دےدیا تھا ۔28جولائی 2017ء کے بعد کیے گئے فیصلے بھی کاالعدم قرار دے دیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*