تازہ ترین
outline
prya

فیس بک بانی مارک زکر برگ بھارتی اداکارہ پریا پرکاش سے مات کھاگئے

ممبئی(آؤٹ لائن ڈیسک)محض چند سیکنڈ کی ویڈیو سے ایک عام اداکارہ سے راتوں رات سوشل میڈیا اسٹار بننے والی بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ پریا پرکاش نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا،اس بار پریا پرکاش نے مقبولیت میں اداکاراؤں نہیں بلکہ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو شکست دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریا پرکاش نے پہلے سنی لیون، دپیکا پڈوکون سمیت متعدد بالی ووڈ اداکاراؤں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجائی، چند روز قبل پریا پرکاش نے اپنی پہلی فلم ’’اوروآدھارلو‘‘کے گانے کا ایک چھوٹا سا ویڈیو کلپ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا، جو دیکھتے ہی دیکھتے اتنا زیادہ وائرل ہوا کہ اس ویڈیو کو محض چند گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔

پریا پرکاش نے جس وقت یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی اس وقت ان کے فالوورز کی تعداد صرف 5000 تھی تاہم چند گھنٹوں میں یہ تعداد بڑھ کر 6 لاکھ سے زائد ہوگئی اور صرف پانچ دن میں پریا کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 42 لاکھ ہوگئی۔

اب بھی یہ سلسلہ رکا نہیں ہے اور اس میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے یہاں تک کہ پریا پرکاش کے فالوورز کی تعداد 4.5 ملین ہوچکی ہے اور انہوں نے مقبولیت میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کے فالوورز کی تعداد 4 ملین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*