outline
rasi

خطروں کے کھلاڑی نے منفرد ریکارڈ بناڈالا

پیرس(ویب ڈیسک)ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ ہر خطرے سے لڑ جاتے ہیں۔
ایسے لوگ اپنے خطرناک کارناموں سے نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں بلکہ گنیز ریکارڈ بھی بنا لیتے ہیں،ایسا ہی کچھ ایک فرانسیسی جانباز نے کیا جس نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر سیکڑوں میٹر بلندی پر تنی طویل رسی پر چلنے کا شاندار مظاہرہ کرکے سب کو حیران کردیا۔
فرانس سے تعلق رکھنے والے پابلو سائینوریٹ نے چین کے پہاڑی سلسلے کا انتخاب کیا اور دو پہاڑوں کے درمیان 460 میٹر بلندی پر تنی 422.82 میٹر طویل رسی پر آنکھوں پر پٹی باندھے چلنے کا خطرناک مظاہرہ کیا۔
پابلو کے اس خطرناک کارنامے نے نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کردیا بلکہ 25منٹ 6.7 سیکنڈ میں یہ کارنامہ انجام دے کر انہوں نے گیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام بھی درج کروالیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*