تازہ ترین
outline
psl draft 2017

انتظار ختم!دل تھامنے کا وقت آگیا،پی ایس ایل تھری شروع

دبئی(آؤٹ لائن ڈیسک)انتظار ختم!دل تھامنے کا وقت آگیا ،چوکے چھکے لگیں گے،وکٹیں اڑیں گی، دلوں کی دھڑکنیں تیزہوں گی توکبھی رکیں گی،پی ایس ایل تھری کا دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آغاز ہوگیا،لیگ کی افتتاحی تقریب میں ملک کے نمایاں فنکاراپنے جلوے بکھیرتے نظر آئے،لیگ کی افتتاحی تقریب دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی دیکھی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا دبئی انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے آغاز ہوچکا ہے ،رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں معروف گلوکارہ عابدہ پروین،علی ظفر اور شہزاد رائے سمیت بڑے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے کرکٹ متوالوں نے خوب انجوائے کیا ہے۔

اسی طرح بلال اشرف اور حریم فاروق نے بھی شائقین کرکٹ کا لہو گرمایا،پی ایس ایل کے تمام میچز دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی دیکھے جاسکیں گے،پہلا موقع ہو گا جب پی ایس ایل تھری کے میچز لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے بھارت میں دیکھے جائیں گے۔

تیسرے ایڈیشن کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئین پشاور زلمی اور پہلی مرتبہ ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیم ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا،ان کے علاوہ اسلام آباد یونائٹڈ،لاہور قلندرز،کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈایٹرز ٹیموں میں شامل ہیں،تمام ٹیموں میں دنیا کے نامور کھلاڑی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*